ایرانی اسٹرائیکر کا پورٹو کے بہترین اسکوررز کی فہرست میں شامل

تہران، ارنا - ایرانی اسٹرائیکر مہدی طارمی کو پورٹو کلب کی تاریخ کے بہترین اسکوررز کی فہرست میں شامل کردیا گیا۔

پرتگالی "اوجوگو" میگزین کے مطابق، ایرانی اسٹار فٹبالر مہدی طارمی کے نام کو پورٹو کی تاریخ کے بہترین اسکوررز کی فہرست میں ریکارڈ کردیا گیا۔
اس میگزین نے لکھا کہ طارمی نے 2022 قطر ورلڈ کپ کی واپسی کے بعد سے پورٹو کے لئے گول کرنا شروع کردیا ہے، اس ایرانی اسٹرائیکر نے لیگ کپ کے گروپ مرحلے کے آخری مرحلے میں ویزلا کے خلاف گول کرنے کے بعد گزشتہ روز بھی ژیل ویسٹنہ کے خلاف گول کردیا اور پورٹو کلب کے بہترین اسکوررز کی 25ویں پوزیشن اپنے نام کرلیا۔
ایرانی فٹبالر کو پورٹو کلب کے سرفہرست 25 اسکوررز میں شامل ہونے کے بعد اگلے ناموں کی قربت اور 9 نمبر کے اسکور کرنے کی رفتار کی بنا پر تاریخی ریکارڈوں میں اپنے عروج کی امید رکھنی چاہیے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .