یورپی فٹ بال ایسوسی ایشنز کی یونین نے ایرانی فٹبالر کی کارکردگی کو سراہا

تہران۔ ارنا- یورپی فٹ بال ایسوسی ایشنز کی یونین نے قطر ورلڈ کپ کے آغاز سے پہلے ایک پیغام میں پورٹو فٹبال کلب کے ایرانی فٹبالر "مہدی طارمی" کی کارکردگی کو سراہا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، پیر کے روز ایران کی قومی فٹ بال ٹیم عالمی کپ کے گروپ مرحلے میں انگلش قومی ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔ اس گیم میں ایرانی فٹبال ہیڈ کوچ کے قابل اعتماد کھلاڑیوں میں سے ایک مہدی طارمی ہے جو پرتگال کے فٹ بال کلب پورتو میں سرگرم ہے؛ ایک ایسا کیھلاڑی جو یورپی فٹ بال میں اچھی کارکردگی سے ورلڈ کپ میں ایران کی پہلی امید بن گیا ہے۔

یورپی فٹ بال ایسوسی ایشنز کی یونین نے قطر ورلڈ کپ کے آغاز سے پہلے ایک ٹوئٹر پیغام میں طارمی کی کاردگرکی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مہدی طارمی پورٹو کے بہترین اسکورر ہیں۔ کیا وہ 2022 قطر ورلڈ کپ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے؟

واضح رہے کہ طارمی نے روس میں ہونے والے 2018 کے ورلڈ کپ میں بھی حصہ لیا تھا، لیکن کوئی گول نہیں کرسکے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .