ایرانی فٹبالر یورپ چیمپئنز لیگ کے سب سے زیادہ گول کرنے والوں میں شامل

تہران۔ ارنا- یورپی چیمپیئنز لیگ کے گروپ مرحلے کے اختتام کے ساتھ ہی "کیلیان امبایہ" اور" محمد صلاح" بہترین اسکوررز کے طور پر پہلے نمبر پر آگئے۔ پورٹو کلب کے ایرانی اسٹار "مہدی طارمی" بھی 5 گول کے ساتھ بہترین کھیلاڑیوں میں شامل ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، یورپی چیمپئنز لیگ کا گروپ مرحلہ 6 گیمز کے بعد ختم ہوا، اور ایلیمینیشن راؤنڈ میں آگے بڑھنے والی ٹیمیں پرعزم تھیں اور حریف کو متعارف کرانے کے لیے ڈرا کا انتظار کر رہی تھیں۔

اس مرحلے کے اختتام پر پاری سن ژرمن کے اسٹرائیکر کیلیان امبایہ اور لیورپول کے محمد صلاح نے 7 گول کیے جن میں سے ایک پنالٹی اسپاٹ سے کیا گیا؛ وہ اسکوررز ٹیبل میں پہلے نمبر پر تھے۔

اس کے علاوہ  سٹی کی جانب سے ایرلنگ ہالینڈ، بارسلونا سے روبرت لواندوفسکی اور پورٹو کے مہدی طارمی 5 گول کے ساتھ اگلی رینک پر ہیں۔ طارمی نے پنالٹی اسپاٹ سے 2 گول اسکور کیے۔

لیونل میسی، وینیسیوس، اولیویہ ژیروز اور لروی سانہ جیسے ستارے اگلے نمبر پر ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .