22 دسمبر، 2022، 1:32 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84977296
T T
0 Persons

لیبلز

چین اور ایران کے درمیان بہتر تعلقات کے نئے باب کا آغاز کریں گے: چینی سفیر

تہران، ارنا – ایران میں تعینات چینی سفیر نے کہا ہے کہ چین اور ایران پرانے دوست اور اہم شراکت دار ہیں جن کی دوستی کی طویل تاریخ ہے۔

یہ بات چانگ ہوا نے بدھ کے روز ایرانی جنوبی شہر بندرعباس میں چینی قونصل خانے کے کھولنے کی تقریب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 600 سال قبل، مشہور قدیم چینی ملاح مسٹر ژنگ ہی نے اپنے بہت بڑے بحری بیڑے کو کئی بار ہرمزگان کی طرف لے گئے۔

چینی سفیر نے کہا کہ1971 میں چین اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، دوطرفہ تعلقات نے بین الاقوامی ترقی کے باوجود اپنی مستحکم اور صحت مند ترقی کو برقرار رکھا ہے اور 2016 میں چین اور ایران نے ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کر کے اپنے دوستانہ تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کیا۔

چینی سفیر نے کہا کہ جولائی اور ستمبر کے مہینوں میں چینی سفیر شی جین پینگ نے ایرانی صدر کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کے ساتھ ساتھ ملاقات کی تھی اور دونوں ممالک کے سربراہوں نے تعلقات کی مضبوطی میں کچھ اہم معاہدوں پر دستخط کیے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .