13 دسمبر، 2022، 2:24 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84969156
T T
0 Persons

لیبلز

سنیئر نائب ایرانی صدر کی نائب چینی وزیر اعظم سے ملاقات

تہران ، ارنا – سنیئر نائب ایرانی صدر 'محمد مخبر' کی نائب چینی وزیر اعظم  'ہوچون ہوآ' نے منگل کے روز ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

ایران اور چین کے اعلیٰ سطحی وفود نے منگل کے روز ایک دوسرے سے ملاقات کر کے تہران اور بیجنگ کے درمیان 25 سالہ جامع تعاون کے  پروگرام کو نافذ کرنے کے عمل کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ایران اور چین کے نمائندوں نے تہران کے 'سعد آباد' تاریخی ثقافتی کمپلیکس میں منعقد ہونے والے "ایران اور چین کے جامع تعاون پروگرام" کے اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان 25 سالہ معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کیلیے تہران اور بیجنگ کے درمیان مفاہمت کے 16 نکات کو حتمی شکل دی۔

 ایرانی وزیر خزانہ اور اقتصادی امور کے کہنے کے مطابق ایران اور چین کے اعلی حکام کے درمیان مشترکہ نشست میں توانائی، مشترکہ سرمایہ کاری ، مالیاتی، کرنسی ، بینکنگ، ٹرانزٹ اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تبادلہ خیال کیا جائے گا

ان مذاکرات کا بنیادی محور ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ جامع تعاون کے پروگرام پر عمل درآمد ہے۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .