ایران اور چین کے جامع تعاون کا اجلاس دونوں ممالک کے اعلی عہدیداروں کی شرکت سے تہران میں انعقاد کیا جائے گا

تہران۔ ارنا- ایرانی صدراتی آفس کے سربراہ برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ ایران اور چین کے جامع تعاون کا اجلاس دونوں ممالک کے اعلی عہدیداروں کی شرکت سے تہران میں انعقاد کیا جائے گا جس میں ایران اور چین کے 25 سالہ جامع تعاون کے منصوبے کی تقویت کے طریقوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "محمد جمشیدی" نے مزید کہا کہ ایران اور چین کے جامع تعاون کا اجلاس کل بروز منگل کو سنئیر نائب ایرانی صدر اور چینی وزیر اعظم کے نمائندے کی شرکت سے منعقد ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس میں نائب چینی وزیر اعظم "ہو چون ہوآ" کی قیادت میں ایک اعلی سطحی وفد، "محمد مخبر" کی قیادت میں ایرانی وفد سے باہمی تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

جمشیدی نے ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ جامع تعاون منصوبے کی تقویت کے طریقوں کو اس اجلاس کے اہم مقاصد میں سے قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے دونوں ممالک کے بنیادی مفادات کے ساتھ عزم اور علاقائی سالمیت کے احترام سمیت بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کے احترام پر خصوصی زور دیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .