تہران۔ ارنا- ایرانی صدراتی آفس کے سربراہ برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ ایران اور چین کے جامع تعاون کا اجلاس دونوں ممالک کے اعلی عہدیداروں کی شرکت سے تہران میں انعقاد کیا جائے گا جس میں ایران اور چین کے 25 سالہ جامع تعاون کے منصوبے کی تقویت کے طریقوں کا جائزہ لیا جائے گا۔