پاسداران انقلاب نے صہیونی ریاست سے تعاون کرنے والے مجرموں کی سزا دینے میں عدلیہ کا شکریہ ادا کیا

تہران۔ ارنا- پاسداران اسلامی انقلاب نے ایک بیان میں صہیونی انٹیلیجنس سروس سے تعاون کرنے والے مجرموں کی سزادینے میں عدلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی سیکورٹی، انٹیلی جنس، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور رضاکار فورسز فسادیوں اور دشمن کے کرائے کے دہشت گردوں سے فیصلہ کن طور پر مقابلہ کرنے میں کوئی اقدام سے دریغ نہیں کریں گے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، پاسداران اسلامی انقلاب نے ایک بیان میں صہیونی انٹیلیجنس سروس سے تعاون کرنے والے مجرموں کی سزادینے میں عدلیہ کے فیصلہ کن اقدام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک امید افزا قدم ہے جس میں مؤثر روک تھام اور جرائم کے مرتکب افراد سے منصفانہ اور سنجیدگی سے نمٹنے کے لیے لوگوں میں اعتماد جذبے کو تقویت ملے گی، خاص طور پر ایسے مجرموں کے ساتھ جنہوں نے دشمن کے ساتھ مل کر ایران کی بہادر قوم کی عزت کیخلاف غداری کی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ توقع کی جاتی ہے کہ حالیہ تخریبی، دہشت گرد اور علیحدگی پسندانہ کارروائیوں سے متعلق ملزمان کے مقدمات کی پُرعزم اور فوری تفتیش کی جائے گی، جنہوں نے ملک کی سلامتی اور عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور انہیں بھاری نقصان پہنچایا ہے؛ یہ ایک عوامی مطالبہ بن گیا ہے اور خدا کے فضل سے عدلیہ اس کی پیروی کرے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .