28 نومبر، 2022، 10:16 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84955397
T T
0 Persons

لیبلز

صدر رئیسی 4 نومبر کو سرکاری طور پر عراقی وزیر اعظم کا استقبال کریں گے

تہران۔ ارنا۔ایرانی صدر نے 4 نومبر کو تہران کے تاریخی اور ثقافتی کمپلیکس میں عراقی وزیر اعظم "محمد شیاع السوادانی" کا استقبال کریں گے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، السودانی، جو حال ہی میں عراق کے وزیر اعظم کے طور پر منتخب ہوئے ہیں، عراق کے وزیر اعظم کے طور پر پہلی بار کسی غیر عرب ملک کا دورہ کر رہے ہیں؛ اس سے قبل وہ اردن اور کویت کا سفر کر چکے ہیں۔

ایرانی صدر کے دفتر کے نائب سربراہ برائے سیاسی امور"محمد جمشیدی" نے ارنا سے ایک گفتگو میں اس سفر کے حوالے سے کہا کہ عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی، ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی سرکاری دعوت پر اور ایک اقتصادی اور سیاسی وفد کی سربراہی میں دوطرفہ اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے تہران کا سفر کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراق کے وزیر اعظم، سرکاری ملاقاتوں کے علاوہ تہران اور بغداد کے درمیان تعاون کی ترقی کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کریں گے۔

جمشیدی نے دونوں ممالک کے حکام کی بات چیت اور سرکاری ملاقاتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران عراق کے تعاون کو مناسب قرار دیتے ہوئے کہا یہ دورہ اقتصادی اور سیاسی ترجیحات کے ساتھ انجام پائے گا اور جس طرج تیرہویں عوامی حکومت میں بارہا اعلان کیا گیا ہے ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیح علاقائی سفارت کاری اور پڑوسی ممالک سے تعلقات کا فروغ ہے۔

ایرانی صدر کے دفتر کے نائب سربراہ برائے سیاسی امور نے گزشتہ سال کے دوران، ایران اور پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہت اچھے اور اعلی سطح پر قرار دیا اور مزید کہا کہ بین الاقوامی تعلقات، علاقائی خارجہ پالیسی اور پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کا فروغ؛ ایران کی خارجہ پالیسی کا سب سے اہم اور کلیدی حصہ ہے جو خوش قسمتی سے اچھی طرح جاری ہے اور ہم ایران کے ساتھ پڑوسی اور خطی ممالک کے درمیان دوطرفہ دوروں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .