پاسداران اسلامی انقلاب کے عراق کے شمالی علاقوں میں علیحدہ پسند دہشتگرد اڈوں کیخلاف حملوں کے نئے دور کا آغاز

تہران۔ ارنا- پاسداران اسلامی انقلاب کی زمینی افواج مے ایک اعلانیے میں سید الشہدا علیہ السلام ہیڈکوارٹر کیجانب سے عراق کے شمالی علاقوں میں علیحدہ پسند دہشتگرد اڈوں کیخلاف میزائل اور ڈرون حملوں کے نئے دور کے آغاز کی اطلاع دی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، پاسداران اسلامی انقلاب کی زمینی افواج مے ایک اعلانیے میں سید الشہدا علیہ السلام ہیڈکوارٹر کیجانب سے عراق کے شمالی علاقوں میں علیحدہ پسند دہشتگرد اڈوں کو تباہ کرنے کیلئے ان کیخلاف میزائل اور ڈرون حملوں کے نئے دور کے آغاز کی اطلاع دی۔

پاسداران اسلامی انقلاب کی زمینی فوج کا اعلانیہ شرح ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

عراق کے شمالی علاقے میں ایران مخالف علیحدگی پسند دہشت گرد گروہوں کی سازش، قیام، تربیت اور تنظیم کے ہیڈ کوارٹر اور مراکز کی تباہی کے تسلسل آج (پیر) کی صبح کو آئی آر جی سی کی زمینی افواج کے حمزہ سید الشہداء (علیہ السلام) کے ہیڈکوارٹر کیجانب سے میں عالمی سامراجیت  کے کرائے کے فوجیوں کے کچھ باقی ماندہ ہیڈکوارٹر کیخلاف میزائل اور ڈرون حملوں کے ایک نئے دور کا آغاز کیا گیا۔ ان حملوں کے دوران، جو شمالی عراق کے گہرے علاقوں میں کیے گئے، جن میں جیژنیکان، زرگوئیز، اور کوی سنجق شامل ہیں،اور مطلوبہ اہداف کو تباہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

پاسداران اسلامی انقلاب کی زمینی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .