27 نومبر، 2022، 12:58 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84954649
T T
0 Persons

لیبلز

ہمارے ایران سے تعلقات مضبوط ہیں: عراقی وزیر خارجہ

تہران۔ ارنا- عراقی وزیر خارجہ نے ایران سے تعلقات کو مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ بغداد، ایران اور خلیج فارس کے ساحلی ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کی کوشش کرتا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "فواد حسین" نے بحرینی اخبار "الوطن" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران اور خلیج فارس کے ساحلی ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ یہ عراق کے مفادات میں ہے۔ خطے میں اجتماعی سلامتی عراق کے اندر سلامتی کی صورتحال پر مثبت عکاسی کرتی ہے، اس لیے ہم خطے کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں، اور اسی تناظر میں پہلی بغداد کانفرنس منعقد ہوئی اور بغداد کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن اردن اور بحرین میں منعقد ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان ملاقاتیں عراق کی کوششوں سے ہوئیں اور اگر تہران اور ریاض دوبارہ میز پر بیٹھنے کے لیے تیار ہیں تو ہم مدد کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے پنے انٹرویو کے ایک اور حصے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں پیدا ہونے والی کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں ایران اور امریکہ کے درمیان جو کشیدگی پائی جاتی تھی اس کا عراق پر (منفی) اثر پڑا۔ ہم نے ٹرمپ کی پالیسی سے (اتفاق) نہیں کیا اور ہم نے ان کے فیصلوں کو منظور نہیں کیا اور اس کے نتیجے میں ٹرمپ انتظامیہ کے دوران واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی عراق کو منتقل ہو گئی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .