شمالی عراق کے باشندوں کو دہشت گردی کے ٹھکانوں سے دور رہنا چاہیے: ایرانی سپاہ پاسداران

تہران، ارنا - پاسداران اسلامی انقلاب کی بری مسلح افواج کے سربراہ نے دہشت گردوں کے خطرے اور تخفیف اسلحہ کے خاتمے تک عراق کے شمالی علاقے میں علیحدگی پسند ایران مخالف دہشت گرد گروہوں کے خلاف سپاہ پاسداران کی کارروائیوں کے جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کے عوام سےمطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے ٹھکانوں سے دور ہوجائیں۔

یہ بات جنرل محمد خاکپور نے منگل کے روز شمالی اقلیم عراق میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر پاسداران اسلامی انقلاب کی بری مسلح افواج  کے حمزہ سید الشہدا (ع) کے اڈے کے نئے حملے کےحوالےسے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر شمالی عراق کے باشندوں سے اپیل کی کہ دہشتگردوں کے مراکز اور گردونواح کو خالی کردیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان دہشتگردوں اورعلیحدہ پسند گروہوں کے مکمل تخفیف اسلحے تک اپنے حملوں کو جاری رکھیں گے۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .