27 نومبر، 2022، 9:11 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84954314
T T
0 Persons

لیبلز

عراقی وزیر اعظم مستقبل قریب میں ایران کا دورہ کریں گے

بغداد۔ ارنا۔ عراقی وزیر اعظم "محمد شیاع السوادانی" نے ایرانی صدر سید "ابراہیم رئیسی" کی دعوت پر مستقبل قریب میں ایران کا دورہ کریں گے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایک با خبر ذریعے نے ارنا سے کہا کہ یہ دورہ صدر رئیسی کی دعوت سے ہوگا لیکن اس کی حتمی تاریخ ابھی مقرر نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ عراقی وزیر اعظم نے ہفتہ کے روز کو عراق میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "محمد کاظم آل صادق" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں ایرانی سفیر نے صدر رئیسی کیجانب سے السودانی کو دورہ ایران آنے کی دعوت دی اور اس کے علاوہ دونوں فریقین نے باہمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

عراقی وزیر اعظم کے میڈیا آفس نے اعلان کیا کہ اس ملاقات میں اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مشترکہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ سیکورٹی کے معاملے میں عراق اور ایران کے درمیان ملاقاتیں اس طریقے سے جاری رہنی ہوں گی جس سے دونوں ممالک کی خودمختاری کا تحفظ ہو، دونوں دوست ممالک کے مفادات کا تحفظ ہو اور خطے کی سلامتی اور استحکام کو تقویت ملے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .