لبنانی 11 سالہ لڑکی بیسان شیری نے فلسطینی قوم کی حمایت اور قابض حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت کی علامت میں قرعہ اندازی کے مطابق صیہونی حریف کا مقابلہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے پرتگال میں ہونے والی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ سے دستبرداری اختیار کرلی۔
قابل ذکر ہے کہ اس کھیلاڑی سے پہلے کچھ لبنانی کھیلاڑیوں، "سالی حمادہ"، "ماغی قاسم فواز، "شربل ابوظاہر" اور"عبداللہ منیاتو" نے بھی اپنے صہیونی حریف کے مقابلے سے انکار کیا تھا۔
اس رپورٹ کے مطابق ان لبنانی کھلاڑیوں کے اقدامات کا مقصد مظلوم فلسطینی لوگوں کی حمایت اور صہیونی ناجائز حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت کرنا ہے۔
آپ کا تبصرہ