17 نومبر، 2022، 7:48 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84946153
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان سے تعلقات بڑھانے کی کوئی حد نہیں ہے: ایرانی فوجی وفد کے سربراہ

تہران۔ ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے نائب سربراہ برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے امور نے دفاعی، فوجی اور ایجادات کے شعبوں میں ایران کی بے پناہ صلاحیتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان سے تعلقان بڑھانے کی کوئی حد نہیں ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، جنرل" ناصر مختارزادہ" نے پاکستان کے شہر کراچی میں منعقدہ دفاعی آئیڈیاز 2022 کے تیسرے دن کے موقع پر پاکستانی وزیر برائے دفاعی پیداوار "محمد اسرار ترین" سے ملاقات کی۔

اس موقع پر جنرل مختارزادہ نے پاکستانی حکومت اور فوج کی مہمان نوازی اور میزبانی اور فوجی سازوسامان کی بین الاقوامی نمائش کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان دو دوست ممالک ہیں جن کے درمیان گہرے تعلقات ہیں اور عوام کے درمیان تعلقات کی مضبوط حمایت ہے، جنہیں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے باہمی صلاحیتوں کو خاص طور پر دفاعی اور فوجی میدان میں بروئے کار لانا ہوگا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو برقرار رکھنے پر قائد اسلامی انقلاب کے اقدامات اور احکامات پر زور دیا گیا ہے لہذا ان تعلقات کی توسیع کی کوئی حد نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے نائب سربراہ برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے امور نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان ایک طویل عرصے سے انتہائی قریبی تاریخی اور اچھے تعلقات رہے ہیں اور اب دفاعی تعاون سمیت ان تعلقات کی ترقی کے لیے بہت واضح افق موجود ہے۔

جنرل مختار زادہ نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان فوجی تعاون یقینی طور پر خطے میں استحکام اور امن لائے گا۔

در این اثنا پاکستانی وزیر برائے دفاعی پیداوار نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سیاسی اور فوجی حکام کو تہنیتی پیغام پیش کرتے ہوئے  کہا کہ ہم پاکستان میں اعلی سطحی ایرانی فوجی وفد کی موجودگی اور آئیڈیاز 2022 نمائش میں شرکت کو سراہتے ہیں۔

محمد اسرار ترین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کی ترقی کے لیے حکومت پاکستان بالخصوص وزارت دفاعی پیداوار کے سنجیدہ عزم پر زور دیا۔

واضح رہے کہ ایرانی فوحی وفد نے کراچی میں منعقدہ دفاعی آئیڈیاز 2022 کے تیسرے دن کے موقع پر پاکستانی محکمہ خارجہ کے قائم مقام سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .