ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیر عبداللہیان" نے اس ٹیلی فونک رابطے کے دوران، شیراز میں شاہچراغ کے روضے کیخلاف داعش کے دہشتگردانہ حملے کی مذمت پر پاکستانی موقف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متلعق افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستانی حکومت اور عوام کی دکھ درد میں کمی میں مدد لینے پر تیار ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افغان مسئلے بالخصوص پناہ گزینوں کے بحران کے حل میں مزید تعاون کرنے پر زور دیا۔
دراین اثنا پاکستانی وزیر خارجہ نے ایران اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تاریخی اور دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی شعبوں میں ان تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے احتجاج کے طور پر کسی بھی پرتشدد کارروائی اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے خلاف اپنی حکومت کی مخالفت پر بھی زور دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ