ایران اور قطر کا پابندیوں کی منسوخی کے مذاکرات کی تازہ ترین تبدیلیوں پر تبادلہ خیال

تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے قطری ہم منصب سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، باہمی تعلقات کے فروغ سمیت پابندیوں کی منسوخی کے مذاکرات کی تازہ ترین تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ارنا نے قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی (قنا) کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ "حسین امیرعبداللہیان" اور "محمد بن عبدالرحمن آل ثانی" نے پابندیوں کی منسوخی کے مذاکرات کی تازہ ترین تبدیلیلوں پر بات چیت کی۔

نیز دونوں فریقین نے باہمی تعاون اور 2022 ورلڈکپ کی میزبانی کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اس ٹیلی فونک رابطے سے متعلق مزید معلومات شائع نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ "جوزف بورل" اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" نے پیر کی رات کو ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ، پابندیوں کی منسوخی کے مذاکرات اور ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .