14 نومبر، 2022، 11:01 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84943194
T T
0 Persons

لیبلز

فٹبالز کی کوششوں سے قومی ہمدردی مضبوط اور دشمنوں کو شکست دی جا سکتی ہے: صدر رئیسی

تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ایرانی قومی فٹ بال ٹیم کی کوششیں قوم کے اتحاد اور ہمدردی کو مضبوط اور دشمنوں کو شکست دے سکتی ہیں۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے پیر کے روز قطر میں 2022 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی فٹ بال ٹیم کی الوداعی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے قومی فٹ بال ٹیم کی تیاری کے لیے تکنیکی عملے کی کاوشوں کو سراہا۔
صدر رئیسی نے کہا کہ کھیلوں کے مختلف شعبوں میں حوصلہ افزائی، مستعدی اور ہمت ایرانی کیھلاڑیوں کی اہم ترین خصوصیات ہیں اور ہمیں ان عظیم نعمتوں پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے کیھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی دوہری کوششوں اور فتوحات سے ایرانی قوم کو خوش رکھیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ جو لوگ ایرانی جوانوں کی فتح و کامرانی کو نہیں دیکھنا چاہتے وہ آپ کی توجہ میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس معاملے میں انتہائی محتاط رہیں، کرنٹ یا مسائل سے پریشان نہ ہوں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .