10 نومبر، 2022، 6:10 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84938494
T T
0 Persons

لیبلز

لبنان کیلیے ایرانی ایندھن لے جانے والے دو ٹینکروں کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا: ایک باخبر شخص

دمشق،ارنا - ایک باخبر ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ  لبنان کیلیے ایرانی ایندھن لے جانے والے دو ٹینکرز جو عراق کی زمینی سرحد سے مشرقی شام میں داخل ہوئے تھے، کو البوکمال کے علاقے میں فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

اس باخبر شخص نے جمعرات کے روز دمشق میں ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 22 ٹینکڑوں پر مشتمل ایک ایرانی ایندھن کھیپ کے ٢ ٹینکڑوں کو منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق 23:30 پر شامی البوکمال بارڈر میں فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ ، لیکن اللہ کی مدد سے اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے بعض خبری ذرائع اور ورچوئل نیٹ ورکس کے اس دعوے، کہ اس قافلے کے 21 ایندھن ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا اور 25 افراد جاں بحق ہوگئےہیں، کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان ٹرکوں کے تمام ڈرائیور اپنے ٹرکوں کے باہر موجود تھے اور ان میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا اور صرف دو ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس حملے کی اصل اور وجہ کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

           

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .