4 نومبر، 2022، 9:04 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84932108
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کا یوکرین کے وزیر خارجہ کے بیانات پر رد عمل

تہران۔ ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یوکرین کے وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات پر در عمل کا اظہار کرتے ہوئے یوکرین جنگ میں ایران کے غیر جانبدارانہ موقف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جذباتی بیانات اور بے بنیاد الزامات سے بوکرین بحران کے حل میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "ناصر کنعانی" نے یوکرینی فریق کو عقلمندانہ رویہ اپنانے کی مشورت دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے حکام کو الزام تراشی کرنے اور اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے ان کے دعووں کی دستاویزات فراہم کرنے کے لیے دو طرفہ تکنیکی اور ماہرین کے اجلاس منعقد کرنے کے لیے ہمارے ملک کی تعمیری تجاویز کا جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے یوکرین بحران کے پُرامن حل کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارتی کوششوں پر تصرع کرتے ہوئے ایک بار پھر یوکرین کی جنگ میں استعمال ہونے والے کسی بھی ہتھیار اور سازوسامان کو بھیجنے کی سختی سے تردید کی اور جنگ کو روکنے میں مدد کے لیے ہمارے ملک کی تیاری پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .