‏ ایرانی حکومت اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹ کے درمیان صدر دفتر کے معاہدے پر دستخط

تہران۔ ارنا- اسلامی تعاون تنظیم کی یونین آف کونسلز کے سیکرٹری جنرل "محمد قریشی نیاس" اور ان کے ہمراہ وفد اور ایران کے وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" کے ساتھ ملاقات میں ایرانی حکومت اور اس یونین کے سیکرٹریٹ کے درمیان صدر دفتر معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اس ملاقات میں صدر دفتر کے رکن ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون، مسئلہ فلسطین اور اسلامی ممالک کے خلاف مغرب کی سازشوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے اسلامی ممالک کی پارلیمنٹ کے کردار کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے قانون سازی کے عمل اور رکن ممالک کے درمیان واحد طریقہ کار بنانے پر زور دیا۔

امیرعبداللہیان نے شیراز کے شاہچراغ روضے کیخلاف دہشت گردی کے واقعے کی مذمت میں اس یونین کے سیکرٹریٹ کے موقف کا شکریہ ادا کیا۔

اس ملاقات میں اسلامی تعاون تنظیم کی یونین آف کونسلز کے سکریٹری جنرل محمد قریشی نیاس نے بھی اس یونین میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون اور اس کے ہصدر دفتر کی منظوری کو سراہا۔

**9467

میں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .