ہم نے ایرانیوں کیساتھ مساوی حالات میں افغان مہاجرین کی بڑے پیمانے پر حمایت کی ہے: ایرانی مندوب

تہران۔ ارنا- جینوا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات ایران کے مستقل مندوب اور سفیر نے کہا ہے کہ ہم نے ایرانیوں کیساتھ مساوی حالات میں افغان مہاجرین کی بڑے پیمانے پر حمایت کی ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "علی بحرینی" نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے73 ویں ہائی کمیشن کے موقع پر ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کئی ملین افغان مہاجرین اور تارکین وطن کی میزبانی اور حفاظت کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایرانیوں کیساتھ مساوی حالات میں افغان مہاجرین کی بڑے پیمانے پر حمایت کی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .