ایران کا پابندیوں کے دوران دوست ممالک سے توانائی کے شعبے میں تعلقات کا فروغ

تہران۔ ارنا۔ایرانی وزیر تیل نے ملک کیخلاف اقتصادی پابندیوں کے دوران، دوست ممالک جیسے چین اور روس سے توانائی کے شعبے میں تعلقات کے فروغ کا اعلان کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "جواد اوجی" نے سابق مرحوم جاپانی وزیر اعظم "شنزو ابے" کی یاد میں منائی گئی تقریب کے موقع پر جاپانی حکومت کی سرکاری ٹی وی چنیل این ایچ کا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران، جوہری معاہدے کی بحالی کا انتظار کیے بغیر، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ جاپانی کمپنیوں کی ملک میں سرمایہ کاری کرنے پر سو فیصد تیار ہے۔

انہوں نے جاپانی کمپنیوں کو ایرانی منڈیوں میں سرگرم ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں یومیہ 4 ملین خام بیرل کی پیداواری صلاحیت ہے اور اس نے کئی ممالک میں اپنی خام تیل کی برآمدات کو اضافہ کیا ہے۔

ایرانی وزیر تیل نے کہا کہ ایران نے جولائی مہینے کے دوران، روس کی بڑی سرکاری کمپنی "گازپروم" سے تیل اور گیس کی صنعت میں تعاون پر مفاہتمی یادداشت پر دستخط کیے۔

واضح رہے کہ جواد اوجی، 24 ستمبر کو تہران سے ٹوکیو کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ انہوں نے جاپان کے آنجہانی وزیر اعظم شنزو ابے کی یادگاری تقریب میں شرکت کے علاوہ، ایشیا گرین پارٹنرشپ وزارتی اجلاس سے خطاب کیا۔ اس کے علاوہ وہ جاپانی کمپنیوں اور اقتصادی وزراء کے ساتھ مستقبل کے تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .