ارنا رپورٹ کے مطابق، ان خیالات کا اظہار "محسن خجستہ مہر" نے آج بروز پیر کو اہواز انڈسٹریل ٹاؤن نمبر 3 میں مصنوعی کنویں کے پمپ بنانے کی فیکٹری کے نفاد کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں 340 ارب بیرل تیل اور گیس، زیر زمین ذخیرہ ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ تیل اور گیس کے ذخائر میں ہم دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں۔
خجستہ مہر نے کہا کہ ہمارا 1408 کے شمسی سال تک ویژن یہ ہے کہ ہم، تیل کی روزانہ پیداواری صلاحیت کو 7۔5 ملین بیرل اور گیس کی روزانہ پیداواری صلاحیت کو ایک ارب 700 میٹر مکعب تک پہنچ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تیل کی پیداوار بڑھانے کے لیے کنوؤں کی بیناد پر اقدامات اس کمپنی کے ایجنڈے میں سب سے اہم اقدامات میں سے ایک ہیں۔
نائب ایرانی وزیر تیل نے کہا کہ خوزستان میں کارون کے مغرب میں تمام آبی ذخائر کو مصنوعی پروسیسنگ کے طریقوں کی ضرورت ہے۔ جنوب کے تیل سے مالا مال علاقوں میں 3 ہزار کنوؤں میں سے تقریباً یک ہزار 300 کنوؤں کو مصنوعی پیداوار کے طریقوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں تیل کے کنوؤں کا ایک اہم حصہ بند یا کم کارکردگی کا حامل ہے اور ہم 700 کنوؤں کو کھودنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
خجستہ مہر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ آج روس کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں اور ہم نے مختلف روسی کمپنیوں کے ساتھ سات آئل فیلڈز کے لیے چار ارب ڈالرکی مالیت پر مشتمل کے سات معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ