اس کمپنی کی رپورٹ کے مطابق، 2020 میں تیل کی پیداوار کا حجم 2.73 ملین بیرل یومیہ اور 2021 میں 3.17 ملین بیرل تھا، اس طرح 2021 میں ایرانی تیل کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 440,000 بیرل کا اضافہ ہوا۔
2018 کے بعد سے، امریکہ کے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد، ایرانی تیل کی پیداوار میں کمی آرہی ہے اور یہ 2017 میں 4.49 ملین بیرل یومیہ تیل سے کم ہو کر 2020 میں 2.73 ملین بیرل رہ گئی ہے۔
تین سالوں میں تیل کی پیداوار میں کمی کے رجحان کا خاتمہ اور تہران کے خلاف واشنگٹن کی پابندیوں کے باوجود 2021 میں ایران کی خام تیل اور گیس کنڈینسیٹ کی پیداوار میں 16.1 فیصد اضافہ ملک میں 13ویں انتظامیہ کی کامیابی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ