یہ بات جہاز سے باخبر رہنے کی خدمات فراہم کرنے والے کیپلر انسٹی ٹیوٹ نے کہی۔
اس کی شائع ہونے والی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ اگست میں مسلسل تیسرے مہینے ایران کی تیل کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
اس بنا پر گزشتہ تین مہینوں کے دوران ایران نے اپنی یومیہ پیداوار سے تیل برآمد کرنے کے علاوہ اپنے ذخیرہ شدہ تیل کے 20 ملین بیرل بھی مارکیٹ میں برآمد کی ہے۔
ایران کے ذخیرہ شدہ تیل کا ایک اہم حصہ چینی مارکیٹ میں بھیج دیا گیا ہے۔
توانائی کی ترسیل پر نظر رکھنے والے ورٹکسا انسٹی ٹیوٹ نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ تین مہینوں کے دوران ایرانی تیل کی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جنوری میں ایران کی تیل کی برآمدات 1 ملین بیرل یومیہ بتائی گئی تھیں جو مئی میں کم ہو کر 700 ہزار بیرل یومیہ رہ گئیں تاہم جون سے اگست کے مہینوں کے دوران ایران کی تیل کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔
اوپیک نے کے مطابق، اگست میں ایران کی تیل کی برآمدی پیداوار میں 5 ہزار بیرل اضافہ ہوگیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے رواں مہینہ 2 لاکھ 572 ہزار بیرل یومیہ تیل پیدا کیا، اس ماہ ایران کی تیل کی پیداوار میں 2020 کے مقابلے میں تقریباً 30 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب امریکی حکومت نے زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی اپنائی تھی۔
امریکی پابندیوں کے جاری رہنے کے باوجود ایران کی تیل کی پیداوار میں 30 فیصد اضافہ، پابندیوں کے ختم ہونے اور ملکی معیشت کے خلاف امریکی حکومت کی مخالفانہ پالیسیوں کے اثر کو بے اثر کرنے میں ایران کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ تین مہینوں میں 20 ملین بیرل ذخیرہ شدہ تیل کو عالمی منڈی میں برآمد کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
-
اوپیک کے اعداد و شمار نے ایرانی تیل کی برآمدات میں کمی کی افواہوں کو مسترد کردیا
تہران، ارنا - اوپیک کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ ایرانی تیل…
-
ایران نے چینی تیل کی منڈی میں اپنا حصہ برقرار رکھا: اوپیک
تہران، ارنا - اوپیک کی ماہانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی تیل کی پیداوار روس اور یوکرین…
-
گزشتہ دو مہینوں میں تیل کی آمدنی میں 60 فیصد اضافہ
تہران، ارنا - مرکزی بینک کے سربراہ کے گزشتہ ہفتے کے ریمارکس سے پتہ چلتا ہے کہ حالیہ دو مہینوں…
-
اویپک کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق،
ایرانی تیل کی پیداوار 31 ہزار بیرل سے زائد ہوچکی/ پابندیوں کے باجود تیل کی برآمدی منڈیوں میں توسیع
تہران، ارنا- اوپیک تنظیم کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، گزشتہ مہینے کے دوران، ایران میں تیل کی…
آپ کا تبصرہ