25 ستمبر، 2022، 8:47 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84897630
T T
0 Persons

لیبلز

ویڈیو: حالیہ بدامنی کیخلاف ایرانی عوام کے بڑے پیمانے پر مظاہرے

تہران، ارنا – ایرانی عوام نے ملک کے مختلف شہروں میں اتوار کے روز پیغمبر اسلام (ص) اور امام حسن مجتبی (ع) کی شہادت کی سالگرہ کے موقع پر فسادیوں کی جانب سے قرآن اور ایران کے پرچم کی توہین کے خلاف مظاہرہ کیا۔

ایرانی دارالحکومت تہران کے لاکھوں لوگوں نے آج اپنے مظاہرے میں عوامی مقامات کو نقصان پہنچانے میں گزشتہ دنوں فسادیوں کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ایران میں جبری پردہ کرنے کے مغربی حکومتوں کے منصوبے کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مظاہرہ کرنے والوں نے نعرے لگاتے ہوئے سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے امن عامہ میں خلل ڈالنے والوں سے فیصلہ کن کارروائی کرنے اور عدالتی نظام سے فسادیوں کو سخت جواب دینے کا مطالبہ کیا۔

ایرانی پولیس کے اداروں اور سیکورٹی فورسز کی حمایت میں ہونے والے اس مظاہرے کا تہران کے علاوہ ایران کے دیگر شہروں میں بھی عوام نے بھرپور خیر مقدم کیا۔

حالیہ دنوں میں مہسا امینی کی پولیس آفس میں حرکت قلب بند ہونے سے افسوسناک اور ناگہانی موت کے بہانے ہونے والے مظاہروں کے دوران ایران کے بعض شہروں میں منظم بے چینی کی لہر دوڑ گئی اور ان مظاہروں کے دوران بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا، عوامی مقامات، ایمبولینسز، فائر ٹرک وغیرہ نے گھس کر متعدد افراد، ریسکیو فورسز اور پولیس کو ہلاک کیا گیا۔

حالیہ دنوں میں مغربی میڈیا اور اثرورسوخ کرنے والوں نے ایران میں بدامنی پھیلانے کی بھرپور کوشش کی اور دعویٰ کیا کہ مہسا امینی پولیس کے ہاتھوں مار پیٹ کے نتیجے میں ہلاک ہوئی جبکہ ایرانی پولیس نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ ان کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی اس طرح مغربی اور ایران مخالف میڈیا کے دعووں کو جھوٹا ثابت کر دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .