یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے منگل کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر اپنے جنوبی کوریا کے ہم منصب پارک جین کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے ایران اور جنوبی کوریا کے درمیان 60 سالہ سیاسی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کے لیے اپنی حکومتوں کے عزم کا اظہار کیا۔
امیرعبداللہیان نے اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب کو تہران کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سیول میں نئی حکومت کے انتخاب سے تہران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں مدد ملے گی۔
جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک جنوبی کوریا کے بینکوں میں ایران کے منجمد اثاثوں تک رسائی کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو جنوبی کوریا کے قرضوں کے تصفیہ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے دور ہونے سے اپنے بینکوں کی ایران میں فعال موجودگی ہو سکتی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
جنوبی کوریا کے ایجنڈے پر ایران کی اثاثوں تک رسائی کو آسان بنانا ہے
20 ستمبر، 2022، 8:41 PM
News ID:
84892963
تہران، ارنا - جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جنوبی کوریا کے بینکوں میں اپنے اثاثوں تک ایران کی رسائی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا سیول حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
متعلقہ خبریں
-
جنوبی کوریا مرکزی بینک کے مالی وسائل تک رسائی کی فراہم کرے: ظریف
تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سالوں میں کورین بینکوں کی غیر قانونی کارروائیوں…
-
ایران کا جنوبی افریقہ کیساتھ تعلقات کو وسعت دینے پر زور
تہران، ارنا - ایران کے وزیر خارجہ نے ایران کی خارجہ پالیسی میں افریقہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
آپ کا تبصرہ