24 فروری، 2021، 6:26 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84242752
T T
0 Persons
جنوبی کوریا مرکزی بینک کے مالی وسائل تک رسائی کی فراہم کرے: ظریف

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سالوں میں کورین بینکوں کی غیر قانونی کارروائیوں سے ایران اور کوریا کے تعلقات متاثر ہوئے ہیں؛ لہذا جنوبی کوریا کو جلد سے جلد ملک کے بینکوں میں ایرانی مرکزی بینک کے مالی وسائل تک رسائی کی فراہمی کرنی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ "چانگ" نے آج بروز بدھ کو "محمد جواد ظریف" سے  ٹیلی فوک رابطہ کیا اور اپنے ایرانی ہم منصب سے باہمی تعلقات کی تازہ ترین تبدیلیوں پر گفتگو کی۔

اس موقع پر ظریف نے اس امید کا اظہار کردیا کہ جنوبی کوریا جلد سے جلد ملک کے بینکوں میں ایرانی مرکزی بینک کے مالی وسائل تک رسائی کی فراہمی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ ڈھائی سالوں میں کورین بینکوں کی غیر قانونی کارروائیوں سے بالخصوص کورونا وبا کے پھیلاؤ کے دوران اور ان مالی وسائل تک ایرانی قوم کی رسائی کی ضرورت کی وجہ سے ایران اور کوریا کے تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔

اس موقع پر چانگ نے کہا کہ ان کے وزیر خارجہ کے عہدہ سنبھالنے کے صرف تین ہفتے گزرنے کے بعد ظریف سے اس حوالے گفتگو سے اسلامی جمہوریہ ایران سے تعلقات کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ کورین بینکوں میں ایرانی مالی وسائل کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

چانگ نے زیر حراست لیے گئے کورین بحری جہاز پر تبصرہ کرتے ہوئے اس جہاز کے عملے کی رہائی پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کردیا کہ اس بحری جہاز کو بھی جلد رہا کردیا جائے گا۔

ظریف نے کورین بحری جہاز کو حراست میں لینے کی وجہ کو تکنیکی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کا عدالتی اور قانونی اداروں کے ذریعے جائزہ لیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جہاز کے عملے کو قونصلر خدمات تک رسائی اور ان کو صحت اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا ہے۔

در این اثنا جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے کی تازہ ترین تبدیلیوں اور ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون سے متعلق بات کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے فریقین کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .