ایران اور قازقستان کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ کیلیے پرعزم ہیں: صدر رئیسی

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے ایران قازق صدر کے دورہ تہران کے دوران طے پانے والے معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بات سید ابراہیم ر‏ئیسی نے آج بروز جمعہ دورہ ازبکستان کے تیسرے دن میں قازقستان کے صدر قاسم ژومارت توکایف سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران قازق صدر کے دورہ تہران کے دوران طے پانے والے معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہے اور امید ہے کہ تہران اور نورسلطان کے درمیان دوطرفہ تعلقات علاقائی اور بین الاقوامی معاہدوں کا باعث بھی بنیں گے۔

اس موقع پر قازق صدر نے کہا کہ قازقستان، ترکمانستان، ایران کے کوریڈور کے نفاذ کو تیز کرنے اور تینوں ممالک کے درمیان کسٹم اور ٹرانسپورٹ ٹیرف کو برابر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے قازقستان میں ایرانی تاجروں کی آمد و شد کیلیے پیدا ہونے والی سہولیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ لاجسٹک اور نقل و حمل کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی کوشش کی جانی چاہئے۔

انہوں نے CICAکے آئندہ اجلاس میں شرکت کے لیے صدر رئیسی سے قازقستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .