کسی بھی طرح امریکی غنڈہ گری کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے: ایرانی صدر

تہران۔ ارنا- ایرانی صدر اور ان کے چینی ہم منصب نے آج بروز جمعرات کو ازبکستان کے شہر سمرقند می منعقدہ شنگھائی سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک ملاقات میں باہمی مسائل بالخصوص اقتصادی تعلات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے اس موقع پر شی جین پینگ کو چین کی قومی دن کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی رکنیت پر تعمیری موقف اپنانے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے برکس تنظیم میں ایران کی شمولیت پر چین کا کردار ادا کرنے کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اسلامی جمہوریہ ایران تمام تر دشمنیوں کے باوجود کبھی نہیں رکا اور اپنی ترقی اور پیش رفت کے راستے کو جاری رکھے گا۔

ایرانی صدر نے ایران اور چین کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون کے پروگرام کو دونوں ممالک کے تعلقات کی جامع ترقی کے عزم کی علامت اور علامت قرار دیا اور کہا کہ تیل اور توانائی، ٹرانزٹ، زراعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں وسیع صلاحیتیں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو گہرا اور ترقی دینے کے لیے ایک بہت موزوں پلیٹ فارم ہے۔

صد رئیسی نے ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی سے متعلق امریکی بدعہدی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی طرح امریکی غنڈہ گری کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔

در این اثنا چینی صدر شی جین پینگ نے بین الاقوامی مسائل کے سامنے ایران کے آزاد موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان تعلقات سٹریٹجک تعلقات ہیں اور کسی بھی بین الاقوامی تبدیلی سے قطع نظر یہ فروغ پاتے رہیں گے۔

چین کے صدر نے انٹرایکٹو میکانزم خاص طور پر دونوں ممالک کے اعلی سطحی وفود کے باہمی رابطے کا طریقہ کار کو استعمال کرنے کے لیے اپنے ملک کی تیاری پر بھی زور دیا۔

شی جین پیگ نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل میں ایران کے کلیدی کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک برکس تنظیم میں ایران کی شمولیت کی حمایت کرے گا۔

اس کے علاوہ چنی صدر نے اس ملاقات میں اپنے ایرانی ہم منصب کو دورہ چین کی باضابطہ دعوت دی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .