3 ستمبر، 2022، 11:37 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 84876360
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اپنے جائز حقوق کو نظر انداز نہیں کرے گا: کنعانی

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور قوم استعمار کے خلاف کھڑی ہے۔

یہ بات ناصر کنعانی نے ہفتہ کے روز 3 ستمبر کو استعمار کے خلاف جدوجہد کے دن کے موقع پر اپنے انسٹاگرام پیج میں کہی۔

اس موقع پر انہوں نے اس دن میں مجاہد شہید رئیسعلی دلواری کے کردار کی یاد دلایا۔

کنعانی نے کہا کہ 3 ستمبر کو استعمار کے خلاف جدوجہد کا دن ہے اور مجاہدین، بہادر کردار اور شہید رئیسعلی دلواری کے جارح اور ظالم استعمار کے خلاف جدوجہد کی یاد دہانی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی حکومت شہداء کے خون کی بدولت استکبار اور جبر کے خلاف کھڑی  ہے اور اپنے جائز حقوق کو نظر انداز نہیں کرے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .