ارنا رپورٹ کے مطابق، "ناصر کنعانی" نے جمعرات کی صبح کو ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ متعدد بین الاقوامی سرکاری رپورٹوں اور دستاویزات و نیز انسانی حقوق کی تنظیموں کی بے پناہ رپورٹوں کے مطابق، صہیونی ریاست ایک اپارتھائیڈ ریاست ہے جس کے ہاتھوں، نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانی حقوق کیخلاف جرائم کے خون پر رنگین ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مغربی ریاستوں کو حقیقت کی تردید کے بجائے، فلسطینی قوم کی حمایت کرنی ہوگی۔
واضح رہے کہ صہیونی ریاست نے اپنے تازہ ترین جرم میں ایک 18 سالہ فلسطینی نوجوان کیخلاف فائرنگ کی جنہوں نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کچھ گھنٹوں پہلے جام شہادت نوش کی۔
اس سلسلے میں فلسطینی ریڈ کراسنگ کمیٹی نے کچھ گھنٹوں پہلے کہا کہ فلسطینی عوام اور صہیونی افواج کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے نتیجے میں 6 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
*9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ