ارنا رپورٹ کے مطابق، سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز اتوار کو کابینہ کے اجلاس کے دوران، ایرانی کلینڈر میں 14 اگست (23 مرداد) کو مزاحمت کا نام رکھنے پر تبصرہ کرتے ہوئے مزاحمت کے بلند تصور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تاریخی تجربہ ہمیں بتاتا ہے کہ دنیا کی اقوام نے ہر کسی کونے میں سامراجیت اور تلسط پسندانہ نظام کیخلاف مزاحمت کا رویہ اپنایا ان کو عزت اور آزادی حاصل ہوئی۔
انہوں نے دنیائے اسلام کے مسائل بالخصوص فلسطینی مسئلے پر قابوپانے کے واحد موثر حل کو مزاحمت قرار دیتے ہوئے مزاحمتی کمانڈروں بشمول شہید جنرل حاج قاسم سلیمانی اور حاج حسین ہمدانی سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم اور علاقے اور دنیا کے تمام آزادی پسند لوگ، مزاحمتی فرنٹ کی قربانیوں اور جد و جہدوں کی قدر کرتے ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ