یورپی فعال کارکنوں کی فلسطینی قوم کی حمایت؛ اسرائیل ایک نسل پرست حکومت ہے

تہران، ارنا – تین یورپی ممالک کے بعض فعال کارکنوں نے فلسطینی قوم کی حمایت کے لئے ایک احتجاجی ریلی میں ناجائز صہیونی ریاست کو ایک نسل پرست حکومت قرار دیتے ہوئے فلسطینی قوم بالخصوص غزہ میں ان کے حالیہ جرائم کی مذمت کی۔

سینکڑوں برطانوی شہریوں نے غزہ میں ناجائز صہیونی ریاست کے حالیہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے ایک احتجاجی ریلی نکالی۔

اس ریلی میں شرکت کرنے والوں نے فلسطین میں بستیوں کی تعمیر کو روکنے اور غزہ پٹی میں ناکہ بندی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

یورپی فعال کارکنوں کی فلسطینی قوم کی حمایت؛ اسرائیل ایک نسل پرست حکومت ہے

سینکڑوں جرمن شہریوں نے بھی شہدائے غزہ کی یاد میں ایک منعقد ہونے والی تقریب میں قابض صہیونیوں کے جرائم کی مذمت کی۔

جرمن شہریوں نے غزہ کے شہداء کے اہل خانہ اور فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے شمع روشن کردیا۔

یورپی فعال کارکنوں کی فلسطینی قوم کی حمایت؛ اسرائیل ایک نسل پرست حکومت ہے

میڈرید میں بھی فلسطینی حامیوں نے ہسپانوی وزارت خارجہ کے سامنے ریلی نکال کرتے ہوئے غزہ پٹی میں ناجائز صہیونی ریاست کے حالیہ جرائم اور عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی۔

یورپی فعال کارکنوں کی فلسطینی قوم کی حمایت؛ اسرائیل ایک نسل پرست حکومت ہے

یاد رہے کہ ناجائز صہیونی ریاست کے حالیہ تین روزہ وحشیانہ حملوں میں 15 سے زائد بچوں سمیت 49 افراد شہید اور 360 زخمی ہوگئے جن میں سے تقریبا 100 بچے اور نوعمر تھے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .