16 اگست، 2022، 1:40 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84856172
T T
0 Persons

لیبلز

فائرنگ کے نتیجے میں مغربی کنارے میں چند صہیونی فوجی زخمی ہوگئے

تہران، ارنا- منگل کی صبح مغربی کنارے میں ایک کار پر فائرنگ کے نتیجے میں صیہونی حکومت کے چند فوجی زخمی ہوگئے۔

صہیونی حکومت کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے میں ایک کار پر فائرنگ کے نتیجے میں صیہونی حکومت کے چند فوجی زخمی ہوگئے۔

قطری الجزیرہ ٹی وی نیٹ ورک کے مطابق اس رپورٹ کی بنیاد پر طولکرم میں صیہونی فوجی کی ایک گشتی گاڑی کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

صہیونی ریڈیو نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ ایک پرائیویٹ کار کے ذریعے یہ فائرنگ کی گئی اور صہیونی فوج کی جانب سے اس کا تعاقب جاری ہے۔

دوسرے صہیونی میڈیا نے کہا کہ اس حکومت کی فوج نے اس فائرنگ کے مرتکب افراد کی تلاش کے لیے طولکرم پر چھاپہ مارا ہے۔

ملنے والی رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ صہیونی حکومت نے اس فائرنگ کے مرتکب افراد کو تلاش کرنے کے لیے مقامی فورسز کی مدد کی درخواست کی ہے۔

الجزیرہ نے زخمیوں کی تعداد بتائے بغیر کہا ہے کہ ایک صہیونی فوج کی حالت نازک ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .