امریکہ ایرانی شہریوں کی عدم انصاف پر مبنی گرفتاری کا خاتمہ دے

تہران، ارنا- ایرانی عدلیہ کے ڈپٹی سیکرٹری برائے بین الاقوامی امور اور انسانی حقوق کونسل کے سربراہ نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ ایرانی شہریوں کی عدم انصاف پر مبنی گرفتاری کا خاتمہ دے اور ان کو رہا کرے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "کاظم غریب آبادی" نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ "امریکہ نے دسیوں ایرانی شہریوں کو امریکی ظالمانہ اور غیر انسانی پابندیوں کی خلاف وزی کے بہانے سے گرفتار کرلیا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ "حالیہ دنوں میں گرفتار کیے گئے دو ایرانی شہری "سرہنگ پور" اور عطار کاشانی" ہیں؛ تمام بے گناہ قیدیوں کی فوری طور پر رہا کر دینی ہوگی۔

غریب آبادی نے اس بات پر زور دیا کہ "سرہنگ پور کو غیر انسانی صورتحال میں رکھا گیا ہے"؛ وہ امریکہ میں مقیم نہیں ہے اور انہیں اس اپارٹنمٹ کا کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے جس میں وہ بند ہے۔ ان کو ضروری طبی خدمات کی رسائی حاصل نہیں ہے اور انہیں اپنے علاج کے سنگین اخراجات کو خود ادا کرنا پڑتا ہے؛ یہ ایک ظالمانہ اقدام ہے۔

*9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .