24 جون، 2022، 8:37 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84800478
T T
0 Persons

لیبلز

دہشتگردی گروپ 'منافقین' کی نشست میں مائک پنس کی شرکت پر ایران کا ردعمل

تہران، ارنا - نائب ایرانی عدلیہ کے سربراہ اور انسانی حقوق کی اعلی کونسل کے سکریٹری نے 'منافقین' کے دہشتگردی گروپ کی نشست میں مائک پنس کی شرکت پر ردعمل کا اظہار کیا۔

یہ بات کاظم غریب آبادی نے آج بروز جمعہ اپنے ٹویٹر اکاونٹ میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ منافقین کے دہشت گردی گروپ کے ساتھ مائک پنس کی ملاقات سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ امریکہ ایرانی عوام کا بدخواہ ہے اور اس بدنام زمانہ اور خونخوار گروپ جس نے17000 ایرانی شہریوں کو قتل کردیا ہے، سے حمایت کر رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سابق امریکی نائب صدر 'مائک پنس ' گزشتہ روز البانیہ میں منافقین کے دہشت گرد گروہ کے اجلاس میں شرکت کر کے اس گروپ کی سرغنہ 'مریم رجوی' کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

پنس نے گزشتہ سال بھی اس دہشتگردی گروپ کی ایک نشست میں تقریر کی تھی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .