کاظم غریب آبادی نے اتوار کے روز اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی شہری ریچارڈ جان کچھ الزامات کی وجہ سے دو دہائیوں سے جیل میں ہے، اسے ایک دن کی فرلو بھی نہیں دی گئی اور نہ ہی اسے علاج کے لیے ایک محفوظ اسپتال میں بھیج دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی شہری کی جیل میں حالت اچھی نہیں اور وہ طبی خدمات سے بھی محروم ہے۔
نائب ایرانی عدلیہ نے کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے ان کی وطن واپسی کے معاملے کی پیروی کرنے کی کوشش کے باوجود، برطانوی فریق نے مناسب اقدام نہیں اٹھایا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب وہ ایران بھیجے جانے کے لیے پرامید تھے، مسٹر جان نے برسوں پہلے اپنی برطانوی شہریت ترک کردی، دریں اثنا، برطانیہ اس بہانے اسے رہا کرنے پر راضی نہیں ہوا کہ وہ برطانوی شہریوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
انہوں نے مزید حیرت کا اظہار کیا کہ جان جب ایران واپس آئے تو برطانوی شہریوں کے لیے کیسے خطرہ بن سکتا ہے۔
غریب آبادی نے اس بات پر زور دیا کہ اب یہ برطانیہ ہے جس نے ایرانی شہری کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے برطانیہ پر زور دیا کہ مسٹر جان کو جیل میں جن نامناسب اور غیر انسانی حالات کا سامنا ہے، وہ اسے رہا کرے اور انسانی حقوق کے اپنے وعدوں پر وفادار رہے کیونکہ ایران میں قید دو حالیہ مقدمات میں تہران کی خیر سگالی تھی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
ایران کا برطانیہ سے جیل میں بند ایرانی شہری کی رہائی کا مطالبہ
17 جولائی، 2022، 2:23 PM
News ID:
84824111
تہران، ارنا – نائب ایرانی عدلیہ کے سربراہ اور انسانی حقوق کی اعلی کونسل کے سکریٹری نے ایرانی عیسائی شہری کی واپسی کو مسترد کرنے پر برطانوی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اس کی جیل سے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
-
ایران پر برطانوی قرض کی ادائیگی کی گئی: امیر عبداللہیان
تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر برطانوی قررض کی ادائیگی ہوئی۔ انہوں نے…
-
امریکہ نے 10 قیدیوں کی رہائی روک دی: ایران
تہران، ارنا – نائب ایرانی وزارت خارجہ برائے سیاسی امور نے برطانوی وزیر خارجہ کو اپنے مخاطب…
-
ایرانی قیدی "حمید نوری" کے اہل خانہ کا سویڈن میں ان کے مقدمے کے خلاف احتجاجی بیان
تہران، ارنا- سویڈن میں قید ایرانی شہری "حمید نوری" کے اہل خانہ نے اس ملک میں ان کے غیر منصفانہ…
آپ کا تبصرہ