ارنا رپورٹ کے مطابق، "ناصر کنعانی" نے آج بروز بدھ کو امریکی وزیر خارجہ اور امریکی خصوصی نمائندہ برائے ایرانی امور کیجانب قیدیوں کے مسئلے سے متعلق حالیہ بیانات پر صحافیوں کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے سے الگ مختلف چینلز سے امریکہ کو قیدیوں کے مسئلے کا تعاقب کرنے پر تیاری کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اس حوالے سے موجودہ معاہدے کے جلد از جلد نفاذ پر تیاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاہدے کے نفاذ سے امریکہ میں غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کیخلاف ورزی کے بے بنیاد الزام پر امریکہ میں قید بے گناہ ایرانی شہریوں جو اس ملک کے عدالتی نظام کے ناانصافی کا شکار ہوگئے، کی رہائی پر تیار ہے تا کہ وہ جلد از جلد رہا ہوکر اپنے اہل خاندان کے پاس واپس آئیں۔
کنعانی نے اس بات پر زور دیا کہ حیرت کی بات ہے کہ امریکی فریق، اقدامات اٹھانے اور اس راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے بجائے صرف اسلامی جمہوریہ ایران منفی پروپیگنڈے پھیلا رہی ہے۔
*9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ