ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی 'رستم قاسمی' جنہوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان پاکستان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 21 ویں اجلاس کی شرکت کے لیے اس ملک کا دورہ کیا ہے، آج بروز بدھ اس کمیشن کے موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بوٹو زرداری سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں بعض ایرانی حکام بشمول نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے اقتصادی امور'مہدی صفری' اور پاکستان میں ایرانی سفیر"سید محمد علی حسینی" بھی موجود تھے۔
اس ملاقات میں ایرانی وزیر نے دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو وسعت دینے کے لیے باہمی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
فریقین نے ایران اور پاکستان کے تعاون سے متعلق تازہ ترین پیش رفت بشمول سرحدی تجارت کی ترقی اور سرحدی بازاروں کو فعال کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
رستم قاسمی ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں ایران اور پاکستان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 21ویں اجلاس میں شرکت کے لیے آج کی صبح اسلام آباد پہنچے جہاں پاکستانی وزارت اقتصاد اور خزانہ کے نائب نے ان کا استقبال کیا۔
دونوں ممالک کے 21ویں مشترکہ اقتصادی کمیشن کی افتتاحی تقریب چند گھنٹے قبل اسلام آباد میں ممتعلقہ وزارتوں کے نائب وزراء کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
اس کمیشن کے سربراہوں کی خصوصی نشست ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی 'رستم قاسمی' اور پاکستان کے وزیر اقتصاد اور خزانہ' ایاز صادق' کی موجودگی میں منعقد ہوئی اور فریقین نے، معیشت، تجارت، توانائی اور سرحدی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ