فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق، قاسم نے آج بروز ہفتے کو حماس تحریک کی ویب سائٹ میں جاری کردہ ایک بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ القدس پر قبضہ کرنے والا، ہمارا اصل دشمن ہے اور رہے گا اور اسے عرب دنیا میں ایک معمول رکن کے طور تسلیم نہیں کیا جا سکتا ہے اور اس کے مقابلے میں فلسطینی ارمان، دنیائے عرب کے تمام معاملات کا اصل مسئلہ باقی رہے گا۔
حماس نے عرب ممالک کے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی قوم کے خلاف صہیونیوں کے جرائم کیخلاف صدائے احتجاج بلند کریں اور عربوں کی قومی سلامتی کو نشانہ بنانے والے صہیونی منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر ممکن طریقے سے اپنی طاقت کو بروئے کار لائیں۔
فلسطینی ذرائع نے یہ بھی کہا کہ آج بروز ہفتے کو خان یونس علاقے کے خلاف صہیونی حملے میں دو فلسطینی شہید ہوگئے۔
تو آج کے حملے میں مزید 4 فلسطینی کے زخمی ہونے سے صہیونی ریاست کی حالیہ جارحیت کے نتیجے میں 83 افراد زخمی اور 13 شہید ہوگئے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کل بروز جمعے کو غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں کو صہیونی ریاست کے بزدلانہ حملوں کا نشلنہ بنایا گیا جن میں کم سے کم 11 افراد شہید اور 79 زخمی ہوگئے۔
صہیونی ریاست کے اس جرم کے جواب میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھی مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے مختلف علاقوں میں صہیونی شہروں اور قصبوں پر 100 سے زائد راکٹ داغے کیے۔
ناجائز صہیونی ریاست کے وزیر جنگ "بنی گانتس" سے آج بروز ہفتے کو ایک سیکورٹی اجلاس کے بعد ہدایت دی کہ غزہ کیخلاف صہیونی ریاست کے حملوں کا سلسلہ جاری رہے۔
المیادین ٹی وی چینل نے فلسطین مزاحمت کے ذرائع کے مطابق کہا ہے کہ اسلامی جہاد تحریک نے کہا ہے کہ اس کی صہیونی ریاست سے لڑائی کے خاتمے میں کوئی عجلت نہیں ہے اور وہ اس لڑائی کو انحطاط کی جنگ میں بدلنے کی سمت میں آگے بڑھ رہی ہے جو صیہونی حکومت کے اندرونی محاذ کو مفلوج کی حالت میں رکھتا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ