اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی عدم سرگرمی نے صہیونیوں کو فلسطینیوں کے خلاف جرائم جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کی ہے: ایران

نیویارک، ارنا- اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کی نائب سربراہ اور خاتون سفیر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی عدم سرگرمی نے صہیونیوں کو مظلوم فلسطینیوں کے خلاف جرائم جاری رکھنے اور علاقائی ممالک کیخلاف تباہکارانہ اقدامات اٹھانے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کی نائب سربراہ اور خاتون سفیر "زہرا ارشادی" نے فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، ناجائز صہیونی ریاست بے گناہ فلسطینیوں کے قتل بشمول خواتین اور بچوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فلسطینیوں کے گھروں پر قبضہ کر کے انہیں تباہ کر رہے ہیں اور فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے زبردستی بے دخل کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ، ناجائز صہیونی نے ریاست اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں بستیاں بنانے کا عمل جاری رکھا ہے۔

انہوں نے فلسطینی خاتون صحافی "شیرین ابوعاقلہ" کے قتل کو صحافیوں کو ہراساں کرنے، ڈرانے دھمکانے اور تشدد کی طویل مدتی مہم کے سلسلے قرار دے دیا جو فلسطینیوں کیخلاف صہیونی جرائم پر پردہ ڈالنے کے مقصد سے کی جاتی ہے۔

ایرانی مشن کی نائب سربراہ نے علاقے میں صہیونی اشتعال انگیز اقدمات سے متعلق کہا کہ خطے میں ناجائز صہیونی ریاست کی علاقائی ممالک کیخلاف عدم استحکام پھیلانے والی کاروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست شام کے گولان پر طویل مدتی قبضے کے ساتھ ساتھ شام کے اندر شہری اہداف اور بنیادی ڈھانچوں کے خلاف متعدد حملوں کے ذریعے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

ارشادی نے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں بالخصوص 1701 قرارداد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، لبنان کیخلاف قبضے اور اس ملک کی ارضی سالیمت اور قومی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتی رہتی ہے۔

خاتون ایرانی سفیر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران صہیونی  ریاست کی بدنیتی پر مبنی اور عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیوں کی شدید مذمت کرتا ہے جس سے خطے کے امن و سلامتی کو واضح طور پر خطرہ ہے۔

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کی نائب سربراہ اور خاتون سفیر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی عدم سرگرمی نے صہیونیوں کو مظلوم فلسطینیوں کے خلاف جرائم جاری رکھنے اور علاقائی ممالک کیخلاف تباہکارانہ اقدامات اٹھانے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

**9467

  ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .