ایرانی پارلیمنٹ کا جوہری معاہدے میں واپسی کی صورت میں امریکی جانب سے کافی ضمانتیں حاصل کرنے پر زور

تہران، ارنا - ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی نمائندوں نے نائب ایرانی وزارت خارجہ برائے سیاسی امور کے ساتھ ملاقات میں جوہری معاہدے میں واپسی کی صورت میں امریکہ کیجانب سے کافی ضمانتیں حاصل کرنے پر زور دیا۔

یہ بات ابوالفضل عمویی نے صحافیوں کے ساتھ ایرانی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے اجلاس کی وضاحت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی نمائندوں نے نائب ایرانی وزارت خارجہ برائے سیاسی امور علی باقری کنی کے ساتھ ملاقات میں جوہری معاہدے میں واپسی کی صورت میں امریکہ کیجانب سے کافی ضمانتیں حاصل کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ علی باقری کنی نے اس نشست میں تازہ ترین سیاسی اور بین الاقوامی پیش رفت اور خارجہ پالیسی کے اقدامات کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی۔

عمویی نے بتایا کہ بین الاقوامی اور علاقائی تبدیلیوں میں یوکرین کے بحران کے نتائج کی تفصیل سے وضاحت کی۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس نشست میں باقری کنی نے بین الاقوامی راہداریوں میں ایران کی پوزیشن کو مستحکم کرنا اور خطے میں توانائی کی منتقلی کو مضبوط بنانے پرزور دیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .