امن اور استحکام کا قیام اجتماعی تعاون اور اغیار کی مداخلت کے بغیر حاصل ہوگا

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امن اور استحکام کا قیام اور مشترکہ ترقی؛ گفتگو، اجتماعی تعاون، اور اغیار کی مداخلت کے بغیر ہی حاصل ہوگا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "ناصر کنعانی" نے آج بروز جمعرات کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ امن کا قیام اور یکطرفہ اقدامات کیخلاف متحد ہونے کیلئے ہمارے خطے کو جعلی اتحاد بنانے اور غیر موثر دفاعی نظام کے بجائے اجتماعی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے علاقائی دوستی اور تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن اور استحکام کا قیام اور مشترکہ ترقی؛ گفتگو، اجتماعی تعاون اور اغیار کی مداخلت کے بغیر ہی حاصل ہوگا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .