تہران نے سوئڈن میں تعینات ایرانی سفیر کو  واپس بلایا

تہران، ارنا- سوئڈن میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کو اس ملک میں زیر قید ایرانی شہری حمید نوری کیخلاف غیر قانونی فیصلہ سنانے کے خلاف احتجاج کیلئے مشاورت کیلئے تہران بلایا گیا۔

 ارنا رپورٹ کے مطابق، محکمہ خارجہ کے ترجمان " ناصر کنعانی" نے سوئڈن میں زیر قید ایرانی شہری "حمید نوری" کیخلاف غیر قانونی بیان اور فیصلہ سنانے کے رد عمل میں کہا کہ سوئڈن میں من گھرٹ اور بے بنیاد الزامات کی بیناد پر نوری کیخلاف غیر قانونی فیصلہ سنانے کے بعد، اس ملک میں تعینات ایرانی سفیر کو کچھ مشاورتوں کیلئے تہران بلایا گیا۔

واضح رہے کہ حمید نوری کو 9 نومبر 2019 میں سوئڈش پولیس کیجانب سے بے بنیاد الزمات کی بنا پر گرفتار کرلیا گیا۔

سٹاک ہوم کی مقامی عدالت نے منافقین کے دہشت گرد گروہ کے الزامات سے متاثر ہو کر نوری کو عمر قید کی سزا سنائی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .