15 جولائی، 2022، 9:31 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84822235
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی قیدی کیخلاف فیصلے پر سوئدن حکام کو ایران کے احتجاجی نوٹ کی ترسیل

تہران، ارنا – اسٹاک ہوم میں تعینات ایرانی سفیر نے ایرانی قیدی حمید نوری کے خلاف جاری ہونے والی سزا کے بارے میں ایران کےسرکاری احتجاجی نوٹ کو آج سویڈن کے نائب وزیر خارجہ کو پیش کیا۔

اسٹاک ہوم میں تعینات ایرانی سفیر احمد معصومی‌ فر نے آج بروز جمعہ سوئڈن کی عدالت کی جانب سے ایرانی قیدی حمید نوری کے خلاف جاری ہونے والی سزا کے بارے میں ایران کے سرکاری احتجاجی مراسلے کو سویڈن کے نائب وزیر خارجہ رابرٹ رائڈبرگ کو پہنچایا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز سوئڈن کی عدالت نے دہشت گرد گروہ 'مجاہدین خلق' کے الزامات اور دعووں کی بنیاد پر ایرانی شہری حمید نوری کو عمر قید کی سزا سنائی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ نوری کے وکلاء اس فیصلے پر اعتراض کر سکتے ہیں اور اس صورت میں عدالت اپیل اس فیصلے کا دوبارہ جائزہ لے گی۔

سویڈش پولیس نے منافقین کے دہشت گرد گروہ کے جھوٹے الزامات کی بنیاد پر حمید نوری کو 9 نومبر 2019میں غیر قانونی طور پر گرفتار کیا۔ حمید نوری ابھی تک قید تنہائی میں ہیں۔
واضح رہے کہ اپنی گرفتاری کے بعد نوری کو ساڑھے سات ماہ تک فون پر کال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور دو سال تک اپنے خاندان سے آمنے سامنے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی تھی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .