15 جولائی، 2022، 1:39 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84821912
T T
0 Persons

لیبلز

ایران میں سوئدش ناظم الامور کی طلبی

15 جولائی، 2022، 1:39 PM
News ID: 84821912
ایران میں سوئدش ناظم الامور کی طلبی

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ نے سوئٹزرلینڈ کے ناظم الامور کو طلب کرکے سویڈن کی عدالت کی جانب سے ایرانی شہری حمید نوری کے خلاف جاری کردہ فیصلے کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ اس سلسلے میں انہیں اسلامی جمہوریہ ایران کا سرکاری احتجاجی نوٹ پیش کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز  ایرانی میں سوئدن کے سفیر کی غیر موجودگی میں اس ملک کے ناظم الامور کو طلب کیا اور سٹاک ہوم ڈسٹرکٹ کورٹ میں ایرانی قیدی حمید نوری کے خلاف فیصلے کی شدید مذمت کر کے اس سلسلے میں ایران کا احتجاجی مراسلے کو پیش کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور ملک کے عدالتی نظام کے خلاف سویڈن کی عدالتی حکام کے بیانات اور حمید نوری کے خلاف جاری ہونے والی سزا پر اسلامی جمہوریہ ایران کے شدید احتجاج کا اعلان کر کے اسے غیر قانونی اور بین الاقوامی قانون کے خلاف سمجھا۔

سوئدش کے ناظم الامور نے جناب حمید نوری کے خلاف سزا کی نظر ثانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  فوری طور پر ایران کا اس احتجاجی نوٹ کو اپنے ملک کے حکام تک پہنچائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز سوئڈن کی عدالت نے دہشت گرد گروہ 'مجاہدین خلق' کے الزامات اور دعووں کی بنیاد پر ایرانی شہری حمید نوری کو عمر قید کی سزا سنائی۔

سویڈش پولیس نے منافقین کے دہشت گرد گروہ کے جھوٹے الزامات کی بنیاد پر حمید نوری کو 9 نومبر 2019میں غیر قانونی طور پر گرفتار کیا۔ حمید نوری ابھی تک قید تنہائی میں ہیں۔
واضح رہے کہ اپنی گرفتاری کے بعد نوری کو ساڑھے سات ماہ تک فون پر کال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور دو سال تک اپنے خاندان سے آمنے سامنے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی تھی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .