ایرانی وزیر خارجہ دورہ اٹلی پر روانہ/ ویٹیکن کے وزیر اعظم  اور وزیر خارجہ سے ملاقات

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ، کچھ دیر پہلے اٹلی کے دارالحکومت روم کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان"، اٹلی اور ویٹیکن کے حکام سے باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کے سلسلے میں آج بروز پیر کو ایک وفد کی قیادت میں دورہ اٹلی پر روانہ ہوگئے۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ ان کے دورہ اٹلی، ان کے اطالوی ہم منصب کی باضابطہ دعوت سے ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے میونیج اور نیویارک میں دو دفعہ ملاقاتیں کیں اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس دورے کے اہم مقاصد؛ سیاسی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے ہیں اور اس سفر میں مختلف منصوبے ایجنڈے میں ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .