12 مئی، 2022، 3:21 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84750475
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور اٹلی کےدرمیان تعلقات تاریخی ہیں

تہران، ارنا - ایران میں تعینات اطالوی سفیر نے کہا ہے کہ اٹلی اور ایران کے درمیان ثقافتی، اقتصادی اور تجارتی کے شعبوں میں بہت دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں۔

 یہ بات جوزپہ پرونہ نے آج بروز جمعرات تبریز کے میئر 'یعقوب ہوشیار' اور سٹی کونسل کے چیئرمین ' رسول برگی' کے ساتھ ملاقات میں کہی۔

 انہوں نے تبریز کا یہ میرا پہلا دورہ ہے اور میں جانتا ہوں کہ تبریز ایک شاندار اور اہم شہر ہے جس کی ایک عظیم تاریخ ہے، یہ شہر قدیم زمانے میں ایران کا دارالحکومت تھا اور اور اب ایک اہم صنعتی اور اقتصادی مرکز ہے۔

اطالوی سفیر نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے تبریز اور اٹلی کے تعلقات بہت گہرے اور دیرینہ ہیں اور اب ہم اس شہر میں آکر خوش ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گورنر کے ساتھ ملاقات میں ہم نے تبریز اور اٹلی کے ایک اہم شہروں کے درمیان سسٹر سٹی معاہدے کے امکان کی تجویز پیش کی اور ہمیں امید ہے کہ یہ سب کچھ نتیجہ خیز ہوگا۔

جوزپہ پرونہ نے کہا کہ اٹلی یورپ میں ایران کا پہلا پارٹنر تھا لیکن پابندیوں کے بعد اطالوی کمپنیاں مشکلات کا شکار ہو گئیں اور ایران اور اٹلی کے درمیان تجارت متاثر ہوئی اور پابندیوں کے خاتمے کی صورت میں جوہری معاہدہ دوبارہ بحال ہو جاتا ہے تو ایران اور یورپ کے درمیان تعلقات کا ایک نیا دور شروع ہو جائے گا۔

تبریز کے سٹی کونسل کے چیئرمین علامہ رسول برگی' نے کہا کہ ہم تبریز اور اطالوی شہروں میں سے ایک کے درمیان سسٹر سٹی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

تبریز کے میئر نے تبریز کی تاریخی عظمت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تبریز ایران کا روحانی دارالحکومت ہے اور دنیا کے لیے ہمارا پیغام امن اور دوستی کا پیغام ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .